تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

شکار کیلیے درخت پر چڑھنے والے شیر کو بندر نے تگنی کا ناچ نچا دیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

جنگل کے بادشاہ شیر کو بندر کا شکار کرنا مہنگا پڑگیا، جیسے ہی وہ درخت پر چڑھا اسے لینے کے دینے پڑگئے جس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شکار کرنا جنگل کے بادشاہ شیر کی فطرت میں شامل ہے، ہم سب نے بچپن میں ایک کہانی سن رکھی تھی کہ کسی جنگل سے ہر روز ایک جانور شیر کا شکار بننے کے لیے خود ہی اس کے پاس چلا جاتا تھا لیکن یہ کہانی شاید اس بندر نے نہیں سنی اسی لیے اس نے شیر کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک درخت کی سب سے بلند شاخ پر ایک بندر بیٹھا ہوتا ہے جب کہ اس سے کچھ نیچے درخت کی دوسری شاخ پر شیر موجود ہوتا ہے جو بندر کو شکار کرنے کیلیے اوپر جانے کے پر تولتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں کچھ لمحے سکوت کے آتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ شیر شاید درخت کے اوپر چڑھنے تدبیر سوچ رہا ہے جب کہ بندر شیر کا لقمہ بننے سے بچنے لیے تدبیر کر رہا ہے۔

جنگل کا بادشاہ آہستہ آہستہ اوپر بندر کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ایک ہی جست میں اس کو پکڑ سکے لیکن وہ یہ نہیں جانتا ہے کہ درخت تو بندروں کا اوڑھنا بچھونا ہوتے ہیں مطلب ایک درخت سے دوسرے درخت، ایک شاخ سے دوسری شاخ پر جھولنا ان کے مشغلہ ہوتا ہے جب کہ شیر اس معاملے میں اناڑی ہوتے ہیں۔

جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے سنسنی بڑھتی ہے کہ شیر بندر کو شکار کرے گا یا نہیں لیکن اس کا اختتام خاصا مضحکہ خیز ہوتا ہے۔

شیر بندر کو پکڑنے کیلیے آہستہ آہستہ درخت کی بالائی شاخ کی جانب بڑھتا ہے اس موقع پر شریر لیکن ذہین بندر جنگل کے بادشاہ کو چکمہ دینے کے لیے ایسا ظاہر کرتا ہے کہ جیسے وہ نیچے کی جانب گر رہا ہو، لیکن جیسے ہی شیر اس کے فریب کا شکار ہوکر اس پر لپکتا ہے تو پھر بندر وہ کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیے۔

مطلب بندر شیر کے قریب آتے ہی اوپر والی شاخوں پر جھول جاتا ہے اور اس کی دسترس سے باہر نکل جاتا ہے دوسری جانب شیر اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث درخت کی شاخ سے لٹک جاتا ہے، لیکن کمزور شاخ جنگل کے بادشاہ کا وزن برداشت نہیں کرپاتی اور ٹوٹ جاتی ہے جس کے باعث شیر منہ کے بل زمین پر گر جاتا ہے۔

 

شیر کو زمین پر گرنے کے بعد غور سے دیکھیں تو وہ اپنی خالہ ’’کھسیانی بلی‘‘ کی طرح ردعمل دیتا نظر آتا ہے۔

مذکورہ دلچسپ ویڈیو کو ٹوئٹر پر آئی اے ایس افسر اونیش شرن نے ’’حالات کا شکار‘‘ کے عنوان سے شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اب تک اس ویڈیو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -