تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

شیر کا بچہ دھاڑنا کیسے سیکھتا ہے؟ دیکھیے ایک خوبصورت ویڈیو

جنگل کا بادشاہ کہلانے والا شیر ہیبت کی علامت ہوتا ہے، بلی کی نسل سے تعلق رکھنے والے اس جانور کی جبلت میں دھاڑنا ہے جو اس کو دوسرے جانوروں سے ممتاز بناتی ہے۔

شیر اپنے بچوں کو دھاڑنے اور شکار کرنے کی تربیت دیتے ہیں کیونکہ یہ اپنی دھاڑ کو اپنے زیر اثر علاقے میں بادشاہت قائم رکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بہت خوبصورت ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں ایک شیر کا ننھا سا بچہ اپنی ماں کے گرد گھوم رہا ہے اور معصومانہ آواز میں دھاڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

شیر کے بچے کی یہ دھاڑ سن کر آپ کو خوف کے بجائے اس پر پیار آئے گا کیونکہ وہ اپنے چھوٹے سے منہ سے جو آواز نکالتا ہے وہ کسی بلی کی میاؤں کی طرح لگتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو بیوٹینگ ابیڈن نامی صارف نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے، جس میں شیر کا بچہ دھاڑنا سیکھ رہا ہے اس ویڈیو کو تقریباً 2لاکھ سے زائد ویوز اور 16ہزار لائکس ملے ہیں اور ہزاروں صارفین نے اسے شیئر بھی کیا۔

اسی طرح کی ایک اور ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرنی کا بچہ اپنی طرف سے پوری طرح دھاڑنے کی کوشش کررہا ہے اور پاس ہی اس کی ماں بھی موجود ہے۔

اس دوران وہ اپنی ماں سے تھوڑا دور نکل جاتا ہے تو شیرنی اسے فوراً اپنے قریب کرکے اسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -