تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چڑیا گھر کے شیر ڈرائیونگ بھی کرنے لگے، دلچسپ تصویر وائرل

برن : سوئٹزرلینڈ میں جنگل کے بادشاہ نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آپ نے کہانیوں، فلموں اور کارٹون میں جنگل کے بادشاہ یعنی شیر کو اپنے شکار پر حملہ کرتے اور چنگاڑتے تو دیکھا ہوگا لیکن یورپ کے شیروں نے گاڑی کی اگلی نشت پر قبضہ جمالیا ہے۔

سننے میں عجیب لگ رہا ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے کریمائنز چڑیا گھر میں لوگ سفاری جیپ کی سواری کرنے پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سفاری جیپ کی ڈرائیونگ سیٹ پر تو شیر سوار ہے۔

سیاحت کےلیے جانے والے ایک سیاح نے اس دلچسپ منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا اور سیاح یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر سوئٹزرلینڈ کے کریمائنز چڑیا گھر کے زمبا نامی سفید شیر کی ہے جو ٹمبا نامی شیرنی کے ساتھ رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -