کسی سے متاثر ہو کر اس کی نقل کرنا ایک عام عادت ہے جو ہر دوسرے شخص میں پائی جاتی ہے۔ لیکن جانور بھی اس سے مستثنی نہیں۔
زیر نظر تصویر میں موجود ’مخلوق‘ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ معاملہ دکھائی دیتا ہے جسے دیکھ کر تعین کرنا مشکل ہے کہ آیا یہ بلی ہے یا کوئی شیر۔
یہ دراصل ایک بلی ہے جو بظاہر دیکھنے میں ببر شیر سے بہت متاثر لگ رہی ہے جو اس کا روپ دھارے ہوئے ہے، لیکن حقیقت میں یہ بلی نہیں بلکہ اس کی مالکہ ببر شیر سے بہت متاثر ہے۔
وہ اسے اتنا پسند کرتی ہے کہ اس نے اپنی بلی جولیان کو بھی ببر شیر کا روپ دے ڈالا۔
بلیوں کو پالنے والے افراد ویسے بھی اپنی بلیوں کو مختلف روپ میں ڈھال کر خوش ہوتے ہیں اور بعض ممالک میں تو بلیوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا جاتا ہے۔
لیکن جولیان کی مالکہ نے اپنے شوق کے باعث اپنی معصوم سی بلی کو اور بھی پرکشش بنا دیا ہے۔
اس بلی کی مالکہ، جو چین سے تعلق رکھتی ہے سفر میں بھی اپنی بلی کو اپنے ساتھ رکھتی ہے اور اس دوران اسے ببر شیر جیسا یہ نرم ملائم فر پہنانا نہیں بھولتی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔