site
stats
پاکستان

کراچی: کریم آباد مارکیٹ میں شہری خونخوار شیر لے کر پہنچ گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں شہری شیر کو گاڑی میں شیر کو لے کر سڑک پر گھومتا رہا اور پولیس اس واقعے سے مکمل لاعلم رہی۔

تفصیلات کے مطابق شہری شیر کو گاڑی میں اپنے ہمراہ لے کر سڑک پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے عوامی مقامات پر لے کر گھومتا رہا، اس دوران پولیس واقعے سے مکمل لاعلم رہی جبکہ قانون کے مطابق شیر یا کسی بھی جنگلی جانور کو عوامی مقامات پر نہیں لایا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنے ہمراہ ویگو گاڑی میں شیر کو پیچھے لے کر بیٹھا ہے اور اُس کے ہاتھ میں بس ایک پٹہ ہے۔

ویڈیو دیکھیں

قریبی سے گزرنے والی گاڑی سے ایک شہری نے اس تمام واقعے کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر اپنا ایک پیر نیچے لٹکا کر بیٹھا ہوا ہے اور گاڑی ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہے، اس دوران اگر شیر کسی شہری پر حملہ کردیتا تو ذمہ دار کون ہوتا اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر داخلہ کا نوٹس

بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ نے شیر کو گاڑی میں گھمانے والے شہری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو گاڑی تلاش کرنے اور متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top