معروف فٹبالرلیونل میسی شادی کےبندھن میں بندھ گئے -
The news is by your side.

Advertisement

معروف فٹبالرلیونل میسی شادی کےبندھن میں بندھ گئے

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے معروف فٹبالر اور بارسولنا کلب کے سپر اسٹار میسی اپنی دوست اور محبوبہ انٹونیلا روکوز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ارجنٹینا کےمعروف فٹبالر لیونل میسی نے اپنی بچپن کی دوست انٹونیلا روکوز کےساتھ جمعے کو اپنے آبائی شہر روزاریو میں شادی کےبندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی یہ تقریب روزاریو شہر کے ایک پرتعیش ہوٹل میں منعقد ہوئی جسے ارجنٹینا کے ایک اخبار کے مطابق ’ویڈنگ آف دی سنچری‘ بھی کہا جا رہا ہے۔

اس تقریب میں 260 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جس میں سے ایک بڑی تعداد میسی کے ساتھی کھلاڑیوں اور دوسری مشہور شخصیات کی تھی۔

شادی کی تقریب میں میسی کے فٹبال کلب بارسلونا میں ان کے ساتھ کھیلنے والے لیئوس سواریز، نیمار، ژاوی، جیرارڈ پیقے اور ان کی گلوکارہ بیوی شکیرا اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کےدوران 450سے زائد پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کےلیے تعینات کیا گیا تھا۔

شادی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کوریج کے لیے 150 صحافیوں کو اسپیشل پریس ایریا میں داخل ہونے کے پاس جاری کیے گئے جنہیں صرف پریس ایریا ہی میں رہنے کی اجازت تھی۔

خیال رہےکہ معروف فٹبالرمیسی کی 29 سالہ روکوز کے ساتھ ملاقات ان کے بارسلونا جانے سے قبل ہوئی تھی جب میسی کی عمر صرف 5 برس تھی۔ روکوزمیسی کے سب سے قریبی دوست لوکس سیگلیا کی کزن ہیں جو خود بھی پروفیشنل فٹ بالر ہیں۔

واضح رہےکہ میسی اور ان کی اہلیہ روکوز اب بارسلونا میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں