بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

میسی نے شکست کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں کیا لکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

روزاریو (21 جولائی 2026): لیونل میسی اتوار کو نیو جرسی کے شہر ایسٹ ردر فورڈ میں ممکنہ طور پر اپنے آخری ورلڈ کپ میچ کے بعد میدان میں آنسوؤں میں ڈوبے نظر آئے، وہ ارجنٹینا کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا موقع ضائع ہونے پر بہت زیادہ افسردہ تھے۔

میسی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کا ورلڈ کپ کیریئر باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے یا نہیں، تاہم انھوں نے اسپین کو مبارک باد دی، جس نے فائنل میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دی۔

پیر کی شام انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لیونل میسی نے چاندی کا تمغہ پہنے اپنی تصویر کے ساتھ ہسپانوی زبان میں لکھا ’’درد بہت شدید ہے، اور اس زخم کو بھرنے میں وقت لگے گا۔‘‘

انھوں نے مزید لکھا ’’لیکن میں تمام اچھی چیزوں کو بھی اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔۔۔ وہ میچز جن میں ہم نے اپنی پوری کوشش سے واپسی کی، وہ لمحات جو ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے، اور پورے ملک کی حمایت جس کی مدد سے ہم محنت اور کوشش کر کے دوبارہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہوئے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

میسی نے کہا ’’اس وقت ہماری کامیابی کو مکمل طور پر سمجھنا مشکل ہے، لیکن اس ٹیم نے مسلسل دو ورلڈ کپ فائنلز تک رسائی حاصل کی ہے۔‘‘


فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد اسپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آ گئی


یاد رہے کہ ارجنٹینا نے 2022 کے قطر ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کو 3-3 کی برابری کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی تھی، جس کے ذریعے میسی نے اپنے شان دار کیریئر کا وہ آخری بڑا اعزاز حاصل کیا تھا جو اس سے پہلے ان کے پاس نہیں تھا۔

شمالی امریکا میں ہونے والے 2026 ورلڈ کپ میں بھی ارجنٹینا ایک مرتبہ پھر بہترین ٹیموں میں شامل رہی، اس نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی، لیکن فائنل میں اسے اسپین کی ایسی مضبوط دفاعی حکمت عملی کا سامنا کرنا پڑا جس نے ارجنٹینا کو گول پر ایک بھی شاٹ لگانے کا موقع نہیں دیا۔

میسی نے اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنی 39 ویں سالگرہ بھی منائی، 2030 کے ورلڈ کپ کے دوران ان کی عمر 43 سال ہو جائے گی، جو اسپین، پرتگال اور مراکش میں منعقد ہوگا۔

میسی نے مزید لکھا ’’ہر مبارک باد اور پیغام کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ایک بار پھر ہم ایک قوم کے طور پر متحد ہونے اور ساتھ کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے، اور ارجنٹینی ہونے کے بے پناہ فخر کو مشترکہ طور پر محسوس کیا۔ میں اسپین کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد بھی دینا چاہتا ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ میسی نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں میروسلاف کلوزے کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اور مجموعی طور پر 21 گولز کے ساتھ اختتام کیا، تاہم فرانس کے کائلین ایمباپے نے انھیں پیچھے چھوڑ دیا، جن کے گولز کی تعداد 22 رہی۔ فرانسیسی اسٹار نے میسی کو گولڈن بوٹ سے بھی محروم کر دیا، کیوں کہ ایمباپے نے 10 گولز کیے جب کہ ارجنٹینا کے میسی کے گولز کی تعداد 8 رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں