بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی آبدیدہ، روتے ہوئے میدان سے رخصت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(20 جولائی 2026): دنیائے فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ یادگار نہ بن سکا اور وہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد روتے ہوئے میدان سے رخصت ہو گئے۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کی طرح میسی کا ورلڈ کپ کا سفر بھی انتہائی مایوس کن انداز میں ختم ہوا، جہاں سلور میڈل وصول کرنے کے بعد ارجنٹینا کے کپتان اپنے آنسو نہ روک سکے۔

میچ کے اختتام پر لیونل میسی کافی دیر تک میدان میں اداس بیٹھے اسپین کی ٹیم کو جشن مناتا دیکھتے رہے، یہ ممکنہ طور پر ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی جرسی میں ان کا آخری ورلڈ کپ تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by REMEZCLA (@remezcla)

2026 کا یہ ایونٹ میسی کا چھٹا ورلڈ کپ تھا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے مردوں کے فٹبال میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس کے علاوہ وہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ فائنلز میں اسٹارٹنگ الیون کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کارکردگی کے لحاظ سے یہ ان کا بہترین ورلڈ کپ رہا، جس میں انہوں نے 8 گول اسکور کیے اور 4 اسسٹ دیے۔

میسی کے اس جذباتی الوداع پر ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے آفیشل ہینڈل نے پیغام جاری کیا کہ کپتان! آپ کے آنسو ہمارے آنسو ہیں۔ آپ نے ہمیں زندگی کی سب سے بڑی خوشیاں دیں، جادوئی کھیل اور آخری سیکنڈ تک لڑنے پر آپ کا شکریہ۔

نامور فٹبال مبصرین نے بھی میسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میسی کو روتا دیکھنا فٹبال کے ہر مداح کے لیے افسردہ کن ہے، انہوں نے اکیلے اس اوسط درجے کی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ میسی نے 20 سال تک فٹبال کی دنیا پر راج کیا اور فٹبال کا کھیل ان کی وجہ سے زیادہ خوبصورت تھا، وہ ہمیشہ فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں