میڈرڈ: لائنل میسی نے ایک اور حیران کن ریکاڈ اپنے نام کر لیا، اسٹار فٹ بالر نے پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز ارجنٹینی کھلاڑی نے ایک اور بڑا اعزاز پنے نام لیا، وہ پہلے بھی چار بار یورپین گولڈن شو ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی اس وقت کیریر کے عروج پر ہیں. انھوں نے اس برس اپنی ٹیم کو اسپینش لالیگا جتوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا، میسی نے رواں سیزن میں سب سے زیادہ یعنی 34 گولز داغے۔
یہ لائنل میسی کے کیرئیر کا یہ پانچواں یورپین شو ایوارڈ ہے، وہ اس سے قبل دوہزار دس، دوہزار بارہ، دوہزار تیرہ اور سترہ میں بھی یہ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
میسی رواں سیزن سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑیوں میں بھی سرفہرست رہے، انھوں نے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
اب ممتاز ارجنٹینی کھلاڑی نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے، جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت لائنل میسی اپنے کیریر کے عروج پر ہیں، وہ رواں برس روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ لائنل میسی کی شان دار کارکردگی کے طفیل گذشتہ دس برس میں بارسلونا نے ساتویں بار لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں