تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لائنل میسی نے بارسلونا سے راہیں جدا کرلیں

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے کلب ایف سی بارسلونا سے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیرباد کہہ دیا، کلب انتظامیہ نے میسی کے بارسلونا چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

اسپیشن کلب اور میسی کم معاوضے کی شرط کے معاہدے پر متفق ہوگئے تھے جسے جمعرات کو حتمی شکل دینی تھی تاہم معاشی معاملات اور لیگ کے قواعد و ضوابط کے باعث معاہدہ تحریری طور پر نہیں ہوسکا، معاہدہ نہ ہونے پر دونوں جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بارسلونا انتظامیہ نے میسی کی کلب کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے اپنے کیریئر کا آغاز بارسلونا سے ہی کیا تھا اور 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

واضح رہے کہ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا اور یہی خیال کیا جارہا تھا کہ اسٹار فٹبالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے۔

لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران ‏انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی بھی مل چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -