بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

لیونل میسی اسپینش فٹبال کلب کے مالک بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن: عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب یو ای کورنیلا کو خرید کر فٹبال دنیا میں ایک نئی پیشرفت کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب نے باضابطہ اعلان کیا کہ آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے کلب کی ملکیت حاصل کرلی ہے جو اس وقت ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی اس وقت امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

معروف فٹبالر نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ اسپینش کلب بارسلونا کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے چار چیمپئنز لیگ اور 10 لا لیگا ٹائٹلز جیتے جبکہ 778 میچز میں 672 گول کر کے کلب کے سب سے بڑے اسکورر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میسی کی آمد کاتالونیا سے ان کے مضبوط تعلق اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کورنیلا کا اسٹیڈیم تقریباً 1500 شائقین کی گنجائش رکھتا ہے اور یہاں سے کئی نامور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

لیونل میسی کے 900 گول، فٹ بال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی

میسی کا یہ اقدام کلب کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کا مقصد طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کھیل اور انتظامی سطح پر استحکام لانا اور نوجوان ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں