ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

میسی نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں‌ شان دار ہیٹ ٹرک

اشتہار

حیرت انگیز

لابوکا: ارجنٹینی سپراسٹار لائنل میسی نے شان دار ہیٹ ٹریک اسکور کرکے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی.

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا نے لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ورلڈ‌ کپ وارم اپ میچ میں ہیٹی کو چار صفر سے شکست دے دی۔

گذشتہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ارجنٹینی ٹیم اس وقت زبردست فارم ہے، جس کی قیادت سپراسٹار لائنل میسی کر رہے ہیں.

ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بارسلونا کے سپراسٹار بھرپورفارم میں نظر آئے. ہیٹی کے خلاف ارجنٹینا کی گول مشین میسی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

میسی نے پہلا گول پینالٹی پر کیا، دوسرے ہاف میں‌ بھی ہیٹی کے دفاعی کھلاڑی میسی کو روکنے میں‌ ناکام رہے. سپراسٹار نے مزید دو گول بنائے اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

یاد رہے کہ کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ ’فٹبال ورلڈ کپ‘ فقط چند روز دور ہے، عالمی مقابلہ چودہ جون سے روس میں شروع ہوگا۔

تجزیہ کار ارجنٹینا کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، جس کے کپتان میسی نے ورلڈ کپ سے پہلے ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔


سپراسٹا میسی پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو کا ایوارڈ لے اڑے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں