The news is by your side.

Advertisement

میسی نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

موناکو: ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی نے دوسری مرتبہ یورپین فٹبالرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

لائنل میسی سیزن کا آغاز ایک اور ٹائٹل کے ساتھ کریں گے، چار مرتبہ فیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی کو دوسری مرتبہ یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ  دیا گیا۔

موناکو کی تقریب میں میسی کو یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اس ایوارڈ کے لئے میسی کے ٹیم میٹ بارسلونا کے لوئس سواریز اور ریال میڈرڈ کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی شارٹ لسٹ ہوئے تھے لیکن جیوری نے اپنا فیصلہ میسی کے حق میں دے دیا۔

میسی اس سے پہلے دوہزار گیارہ میں بھی یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں میسی کی کارکردگی سب سے نمایاں تھی، یوئیفا ویمن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جرمن اسٹرائیکر سیلیا سیزک کے نام رہا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں