تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کا بہترین فٹبالر کون؟ فیصلہ ہوگیا

ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لائنل میسی ریکارڈ ساتویں مرتبہ بیلون ڈی اور کا ایوارڈ جیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کے لیے تیس کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا، جیوری نے فیصلہ معروف فٹبالر لائنل میسی کے حق میں دیا۔

لائنل میسی نے 2021 میں بارسلونا کے لیے 28، ارجنٹینا کے لیے 8 اور پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 گول اسکور کیے۔

میسی نے ارجنٹینا کو کوپا امریکا کا چیمپئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی دوسرے نمبر پر رہے، بارسلونا کی کپتان ایگزیا پوٹیلاز بہترین ویمن فٹبالر قرار پائیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے کھلاڑی و دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی وہ واحد فٹبالر ہیں جس نے سات مرتبہ یے اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اس سے قبل برازیل کے پیلے چھ ایوارڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں