لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی شراب لائسنس کیس میں بدعنوانی کا سراغ لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کیس میں نیب نے سابق ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کی بدعنوانی کاسراغ لگا لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم اشرف گوندل نے18-2017میں پرائزبانڈزسے1کروڑ روپےجیتے، پرائزبانڈز کے انگریزی حروف مختلف اور سیریل نمبر ایک تھے، جو ممکن نہیں۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم کےماتحت ڈائریکٹرایکسائزنےمبینہ طورپر35 لاکھ بطوررشوت وصول کیے، سمری کےاجرامیں ہوٹل نے مبینہ طور پر 7کروڑ روپے بطوررشوت ادا کیے۔
یاد رہے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں، نیب حکام کی جانب سے ملزم پر الزامات کے حوالے دستاویزات کے مطابق جب نجی ہوٹل کو غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کیٹگری ایل 2- کے اجراء کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ نجی ہوٹل شراب لائسنس کے حصول کیلئے درکار قانونی معیار کا حامل نہ تھا ۔
نیب کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی نے شراب لائسنس کے اجراء کیلئے ضروری اقدامات کو مد نظر رکھا نہ ہی قوانین کو ، اکرم اشرف گوندل نے قانون کو مدنظر رکھے بغیر نجی ہوٹل کو L-2کیٹگری لائسنس کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کیا۔
حکام نے مزید کہا تھا کہ نجی ہوٹل کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملزم نے مختلف اداروں سے غیر قانونی لائسنس کے اجراء کیلئے این او سی حاصل کیے،ملزم نے ہوٹل کو فاٸدہ پہنچانے کے لیے قوانین کونظرانداز کر کے معاملے پر اثر انداز ہوا۔