تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آصف زرداری اور عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی عام کرنے کے فیصلے کے بعد عمران خان اور آصف علی زرداری کے اثاثوں‌ کی تفصیلات سامنے آگئیں.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اثاثوں‌ کی فہرستیں سامنے آگئی ہیں.

کیا عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی ہے؟

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے گذشتہ سال 47 لاکھ 76 ہزار روپے آمدن ظاہر کی اور ایک لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا.

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے 28 غیر ملکی دورے ظاہر کئے گئے، کاغذات نامزدگی میں اہلیہ اوربچوں کو زیر کفالت ظاہر کیا گیا ہے.

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے بچوں اور اہلیہ کے نام کوئی اثاثے نہیں، عمران خان کے دو فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں، البتہ کوئی ذاتی گاڑی نہیں.

آصف علی زرداری کتنے کروڑ کے مالک ہیں؟

این اے 213 سے الیکشن لڑنے والے آصف زرداری 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار 73 روپے کے مالک ہیں، وہ کسی حکومتی ادارے اور محکمے کے نادہندہ نہیں.

حلف نامہ کے مطابق آصف زرداری کی ذرائع آمدن زمین داری اور کاروبار ہے، وہ 349 ایکٹر سے زائد زرعی زمین کے مالک ہیں، 7399 ایکڑزرعی زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے.

حلف نامہ کے مطابق آصف زرداری نے 2015 میں زمین داری سے 10 کروڑ 55 لاکھ اور کاروبار سے 2015 میں 76 لاکھ 66 ہزار کمائے، جب کہ 19 لاکھ 5600 ٹیکس دیا.

2016 میں انھوں نے زمین داری سے 11 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار، کاروبار سے 82 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کمائے اور 21 لاکھ 5 ہزار 565 روپے ٹیکس دیا.

2017 میں سابق صدر نے زمین داری سے 13 کروڑ 40 لاکھ، کاروبارسے 97 لاکھ 51 ہزار کمائے اور 26 لاکھ 32 ہزار 490 روپے ٹیکس دیا.

حلف نامے کے مطابق آصف زرداری کے پاس کوئی غیرملکی پاسپورٹ نہیں اور انھوں‌ نے ٹکٹ کے لیے پارٹی کو فیس ادا نہیں کی.


الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے نامزدگی فارمز اور حلف نامے عام کرنے کا فیصلہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -