دبئی : پاکستانی پاسپورٹ پر کن 9 ممالک میں بویزا فری انٹری ملے گی؟ عالمی رینکنگ کے بعد نئی نئی فہرست سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ رپورٹس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ 2026 میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی ہوئی اور یہ دنیا بھر میں 183 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ 2023 میں 180ویں، 2024 میں 175ویں اور 2025 میں 174ویں نمبر پر موجود تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کا مجموعی ‘موبلٹی اسکور’ 42 درج کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی شہری دنیا کے 42 ممالک میں پیشگی ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
ان میں 9 ممالک بغیر کسی ویزے کے (Visa-Free)، 29 ممالک آن ارائیول ویزا اور 4 ممالک الیکٹرانک ٹریول ایکسیس (eTA) کی سہولت دیتے ہیں۔
Pakistan passport holders can travel visa-free to 30 destinations
تاہم، دنیا کے 156 ممالک میں سفر کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روانگی سے قبل ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔
بغیر ویزا سفر کی سہولت فراہم کرنے والے 9 ممالک کی فہرست
9 ممالک میں بارباڈوس، ڈومینیکا، دی گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور وانواٹو شامل ہیں۔


