تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سال 2020 کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

دنیا بھر میں تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے نے سال 2020 کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کا 70واں نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ کی فہرست میں نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، رینکنگ میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار پاسپورٹ کی موبائیلیٹی ریٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

رپورٹ کے مطابق موبائیلیٹی ریٹ یا اسکور کسی بھی پاسپورٹ کی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پاسپورٹ کتنے ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے، اس حساب سے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پہلے جبکہ عراق کو آخری نمبر پر رکھا ہے۔

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

وہ شہری جو نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھتے ہیں وہ 129ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے، جنگ زدہ ملک عراق کو رینکنگ میں سب سے آخری پوزیشن دی گئی۔

فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور اسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کی موبائیلیٹی ریٹ نیوزی لینڈ کے بعد سے سے بہتر ہے۔

رینکنگ میں پاکستان کا موبائیلیٹی ریٹ اس وقت 38 ہے یعنی ملکی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اور ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -