اشتہار

ادب کا نوبل انعام ملنے پر کینیڈین شاعرہ این کارسن کا حیران کن ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

(9 اکتوبر 2026): نوبل انعام کو صدر ٹرمپ بھی پانے کی تاحال حسرت نا تمام رکھتے ہیں مگر ادب کا نوبل انعام پانے والی شاعرہ نے حیران کن ردعمل دیا ہے۔

ہر سال مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں ترین کارنامے انجام دینے پر نوبل انعام دیا جاتا ہے جس کو پانے کی ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ تو اس کو حاصل کرنے کے لیے خود مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

اس سال سویڈس کی اکیڈمی نے معتبر ترین ادبی اعزاز (نوبل انعام) کا اعلان کرتے ہوئے کینیڈین شاعرہ، مضمون نگار اور مترجم این کارسن کو سال 2026 کا ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا۔

جیوری نے ایوارڈ کے لیے 76 سالہ این کارسن کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کو یہ انعام ان کے ’دلیرانہ، اختراعی اور تخلیقی کام کے لیے دیا گیا ہے جنہوں نے کلاسیکی روایت کے ساتھ شگفتہ اور دلچسپ گفتگو کے ذریعے جدید ادب کی نئی شکلوں کو جنم دیا ہے۔‘

نوبل انعام کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا جب این کارسن آئس لینڈ کے ایک دور افتادہ اور پر فضا علاقے میں موجود تھیں۔

جب آئس لینڈ کے قومی نشریاتی ادارے نے ان سے اکیڈمی کے فیصلے پر ردِعمل مانگا تو انہوں نے اپنے مخصوص بے ساختہ اور طنز آمیز اسلوب میں مسکراتے ہوئے کہا ’جیوری کے سب ارکان پاگل ہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نوبل انعام ان کے قارئین کی زندگی یا ان کی کتابوں کو بدل دے گا؟ تو انہوں نے نہایت سادہ لہجے میں کہا ’بس اب میری کتابوں کے ٹائٹل کور پر ایک نوبل انعام کا اسٹیکر لگ جائے گا۔‘

ادب کا نوبیل انعام کینیڈا کی شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں