منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

لٹن داس نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

کپتان لٹن داس سری لنکا کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

لٹن داس نے سری لنکا کے خلاف 23 رنز اسکور کرکے سابق کپتان شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے 114 ٹی 20 میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 2556 رنز اسکور کیے ہیں۔

یہ پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرکے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

توحید ہردوئے نے 58 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان لٹن داس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیف حسین 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شمیم حسین نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب وے ونندو ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں