تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بہادر شخص نے پانچویں منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچالی

بیجنگ: چین میں بہادر شخص کی حاضر دماغی نے پانچویں منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچالی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں پڑوسی نے پانچویں منزل سے گرنے والے دو سالہ بچے کو کیچ کرکے اس کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سالہ بچہ فلیٹ کی کھڑکی سے باہر نکل کر چھجے پر آگیا تھا، ایئر کنڈیشن آؤٹر کے قریب بچہ چھجے کو پکڑ کر کھڑا رہا لیکن جب اس کی گرفت کمزور ہوئی تو وہ نیچے جاگرا۔

بچے کو اس حالت میں دیکھ کر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ان میں سے ایک شخص بچے کو بچانے کے لیے کوشش کرتا نظر آیا اور اسی دوران وہ نیچے گرا تو بہادر شخص نے اسے کیچ کرکے گرنے سے بچالیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کو بچانے والے شخص ’لی دہائی‘ کا بازو فریکچر ہوگیا اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بہادر پڑوسی کا کہنا تھا کہ بچے نے شرارت کرتے ہوئے اپنی دادی کو کمرے میں لاک کردیا تھا اور خود بالکونی میں آگیا تھا جب اس کی دادی دروازہ کھولنے کے لیے چابی ڈھونڈنے گئی تو وہ نیچے گر گیا تھا۔

لی دہائی کا کہنا تھا کہ ہم بچے کو عمارت سے گرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے تھے، یہ سب اتنی جلدی ہوا اس وقت مجھے کوئی دوسرا خیال نہیں تھا بس ذہن میں یہ تھا کہ بچے کو کسی بھی طرح بچانا ہے اور میں اس میں کامیاب رہا۔

Comments

- Advertisement -