بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

چھوٹی بچی ’اسپائیڈر مین‘ بن گئی، ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچی اسپائیڈر مین کی طرح سیکنڈوں میں دیوار پر چڑھ گئی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 سالہ بچی بغیر کسی سہارے کے دیوار پڑ چڑھ رہی ہے، بچی اپنے ہاتھ اور پیروں کا استعمال کرتے ہوئے گھر کی اونچی دیوار چڑھی۔

بچی نے کمرے کے ایک کونے میں موجود دیوار پر اپنے ہاتھ اور پاؤں رکھ دئیے اس کے بعد وہ بغیر کسی سہارے کے دیوار کی چھت تک پہنچ گئی۔

کمسن بچی کی ویڈیو کو فیملی کے ایک فرد نے کیمرے میں قید کرلیا اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’اسپائیڈر گرل‘ کے نام سے شیئر کیا۔

مذکورہ ویڈیو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بچی کی ویڈیو کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آگیا میں بھی دروازے، فرنیچر اور گھر کے کونے میں موجود دیواروں پر اسی طرح چڑھ جاتا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک لڑکے کی اسی طرح کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بڑی آسانی سے دیواروں پر چڑھتا ہوا دیکھا گیا تھا۔

بھارتی ریاست کانپور کے تیسری کلاس کے طالب علم یشارتھ کا کہنا تھا کہ اس نے اسپائیڈر مین فلم دیکھنے کے بعد دیواروں پر چڑھنے کا ارادہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں