تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بچی کے سامنے اچانک اژدھا آگیا

اژدھا یا سانپ اچانک آپ کے سامنے آجائے تو آپ وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانیں گے لیکن ایک بچی کی اژدھے سے کھیلنے کی حیران کن ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایک کمسن بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر خطرناک اژدھے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے۔

انسٹاگرام پر مذکورہ ویڈیوکو اسنیک ورلڈ نامی صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور بچی کی ویڈیو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی گھر کے باہر اژدھے سے ناصرف کھیل رہی ہے بلکہ اسے ہاتھ لگا رہی ہے اور ایک موقع پر اس کے اوپر لیٹ بھی جاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🐍SNAKE WORLD🐍 (@snake._.world)

اژدھے کی ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والے لوگوں نے جس قدر سکون کا مظاہرہ کیا وہیں ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

ویڈیو دیکھ کر یوں محسوس ہورہا ہے کہ جسے اژدھا ایک تربیت یافتہ پالتور جانور ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ بچی کتنی بے خوف ہوکر اژدھے کے ساتھ کھیل رہی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بہت بہادر بچی ہے، ایک تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کاش ہم بھی ایسا کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -