تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اژدھے اور بچی کی دوستی کا چرچا

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے ہاں اور  اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کی دوری پر جانا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کمسن بہادر بچی دیکھی جاسکتی ہے جس کی اژدھے کے ساتھ گہری دوستی معلوم ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی ایک سنہرے رنگ کے اژدھے کے پاس آکر بیٹھتی ہے تو وہ اُسے نقصان پہنچانے کے بجائے پیار کرتا اور پھر بچی اُس کو گلے سے لگاتی ہے۔

دونوں کی دوستی کو دیکھ کر صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے اور انہوں نے اب تک لاکھوں بار ویڈیو کو دیکھا جبکہ اسے ہزاروں کو شیئر بھی کرچکے۔ چند صارفین نے اس حرکت کو حماقت قرار دے کر والدین کو لاپرواہ کہا جبکہ بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے بچی کی ہمت کو داد دی۔

Comments

- Advertisement -