سوشل میڈیا پر حادثات کی ویڈیو اکثر منظرعام پر آتی ہیں جسے دیکھ کر لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سائیکل چلاتے ہوئے کمسن بچی گاڑی کی زد میں آگئی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا ایک ٹائر بچی کو روند دیتا ہے لیکن ڈرائیور پھر بریک لگاتا ہے تو بچی اگلے ہی لمحے گاڑی کے نیچے سے صحیح سلامت نکل کربھاگنے لگتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ بچی خوش قسمتی سے گاڑی کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ گئی۔
जाको राखे सईंया मार सके ना कोय।
यकीन करना मुश्किल है कि बच्ची ऐसे हादसे मे बच गयी.
अभिभावक और वाहन चालाक दोनों ने घोर लापरवाही बरती जिसका नतीजा बच्ची के लिए प्राणघातक हो सकता था… pic.twitter.com/ng5gLZ8b2s
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) October 21, 2022
اس سے قبل سعودی عرب کے شہر طائف کے پیٹرول پمپ پر بچی فٹبال اٹھانے کے لیے گئی اور اچانک گاڑی کے ٹائروں کے نیچے آگئی، بچی کو معجزانہ طور پر خراش تک نہ آئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کا باپ اسے فورا اٹھاتا ہے اور پھر گود سے اتار کر مذکورہ گاڑی کے پیچھے بھاگتا ہے لیکن گاڑی میں موجود افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بچی کو کوئی زخم نہیں آئے تاہم اہل خانہ اور ڈرائیور کے لیے یہ ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔