منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اداکارہ یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکاری یاسرہ رضوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی، جس میں وہ ننھے مہمان کو اپنی گود میں لی ہوئی ہیں اور محبت بھری نگاہوں سے اپنے لخت جگر کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ان کے بیٹے نے دنیا میں جنم لیا۔

- Advertisement -

‘آپ عمدہ زندگی گزاریں’ اداکارہ نے اپنے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ ‘ آپ کا واحد تعارف انسان ہے اور انسان کی خدمت آپ کا واحد مقصد ہے’۔

View this post on Instagram

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ رضوی کے سرپرائز پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں