تازہ ترین

لاہور کی کم سن گلوکارہ، آواز میں کمال کا دم!

کراچی : کہتے ہیں کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتا اور کوئی بھی مہارت حاصل کرنے کے لئے عمر کی بھی کوئی قید متعین نہیں، یہ مثال11سالہ بچی پر صادق آتی ہے۔

یقین نہ آئے تو سریلی آواز کا جادو چلاتے اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو ابھی صرف11سال کی ہے لیکن ایسا گانا گاتی ہے کہ سننے والوں کو داد دینے پر مجبور کردے۔

لاہور کی ننھی سی گلوکارہ برینہ ندیم جس کےعمر چھوٹی سی ہے مگر سُر پکے ہیں، انہوں نے اپنی سریلی آواز  میں میڈم نورجہاں، راحت فتح علی اور دیگر گلوکاروں کے گانے بہت اچھے انداز میں پیش کیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ننھی سی گلوکارہ برینہ ندیم نے اپنی صلاحیت کا جادو جگایا جسے سن کر پروگرام اینکرز بھی محظوظ ہوئے اور سننے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

برینہ ندیم نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شروع سے نعتیہ مقابلوں میں جانے کا شوق تھا اور اس شوق کو دیکھتے ہوئے میرے والد نے مجھے ایک میوزک اکیڈمی میں داخل کرادیا جہاں میں دو سال سے سیکھ رہی ہوں۔

ننھی سی گلوکارہ نے کہا کہ میری سب سے زیادہ پسندیدہ گلوکارہ ملکہ ترنم میڈم نورجہاں ہیں ان کے ہی گانوں پر ریاض کرکے میں یہاں تک پہنچی ہوں۔

Comments

- Advertisement -