The news is by your side.

Advertisement

خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست نشریات میں پیش آیا انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

نیویارک: امریکی خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست نشریات کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا کہ صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو اور رپورٹ کے مطابق گلوبل نیوز چینل کی خاتون رپورٹر ایک کھیت میں کھڑی ہوکر لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اسی دوران اُن پر مشین سے پانی کا چھڑکاؤ کردیا گیا۔

خاتون رپورٹر سے جب پروڈیوسر نے رابطہ کیا تو حالات معمول کے مطابق تھے مگر جیسے ہی انہوں نے زراعت اور کھیتی باڑی کے حوالے سے بات کرنا شروع کی تو یک دم اُن پر پانی کی برسات ہوگئی۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا دانت ٹوٹ گیا، ویڈیو وائرل

رپورٹر چونکہ اس صورت حال کے لیے تیار نہیں تھیں اس لیے وہ پانی کی بوندیں پڑتے ہیں ڈر گئیں اور مائیک سمیت وہاں سے فرار ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رپورٹر کا نام شیلی اسٹیو ہے جو گلوبل نیوز چینل سے وابستہ ہیں۔

گلوبل نیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اس گیارہ سیکنڈ کے ویڈیو کلپ کو خود بھی شیئر کیا اور لکھا کہ شیلی اسٹیو اردگرد کے حالات سے باخبر تھیں مگر انہیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ اچانک ہی اُن پر پانی کا چھڑکاؤ شروع ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب یہ ویڈیو شیئر ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، چند نے رپورٹر کی حوصلہ افزائی کی تو کچھ نے تنقید بھی کی اور اس معاملے کو طے شدہ ڈرامہ قرار دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں