تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

لیورپول کے عظیم کھلاڑی کا پاکستان آنے کا اعلان

اسلام آباد:انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے عظیم سابق اسٹرائیکر اور ٹیم کے عالمی سفیرآن رش رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ فٹ بال کو ملک میں نچلی سطح پر فروغ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ریڈز نامی کلب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا گیا ہے کہ آن رش 21 اپریل کو لاہور میں قائم پاک ریڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں لیورپول اور کارڈف کے درمیان شیڈول پریمیر لیگ کے میچ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔

آن رش نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا۔

انہوں نے کہاکہ کھیل کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جیت سے ان کی ٹیم لیگ ٹیبل میں سب سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلے گی۔قبل ازیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے ان کے پاکستان آمد کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔

نفیس ذکریا نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی نوجوان کو فٹ بال جیسے کھیلوں میں پروفیشنل سطح پر لایا جاسکتا ہے۔ہائی کمشنر نے آن رش اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل فٹ بال کے ہی مایہ ناز کھلاڑی اوراسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان کے شہر کراچی تشریف لائے تھے ، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے یہ بھی کہا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔

Comments

- Advertisement -