ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

لیاری سے دہشت گرد گرفتار، 26 قتل کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے گینگ وار کا ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ایک رکن شہریار کو گرفتار کرلیا جس سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہواہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم ایک دہشت گرد ہے جو قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق عزیر گروپ سے ہے اور اس کی عمر 22 برس ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں