تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

برطانیہ کا روس کے اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانون سازی کا عندیہ

برن: برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لز ٹرس کا کہنا ہے کہ روسی ذمہ داران کے اثاثوں کو ضبط کرنے پر قانون سازی کر رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی بحالی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ یہ برطانیہ اور دیگر ممالک کا فرض ہے کہ یوکرین کی معیشت کی جلد از جلد بحالی میں مدد کریں۔

انہوں نے کم سے کم وقت میں یوکرین کی معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں واپس لوٹنے والے یوکرینی شہریوں کی مدد کرنی چاہیے اور بہتر مستقبل کیلئے ہمیں انہیں ذرائع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین میں جنگ کے بعد ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، اس حوالے  سے برطانوی حکومت جنگ کے ذمہ دار روسی افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانون سازی پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی اثاثے ضبط کرکے ہم انہیں یوکرین کی تعمیر نو کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -