پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ایل این جی، شاہد خاقان کی نااہلی، درخواست سماعت کے لیے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایل این جی کی درآمد میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شیخ رشید احمد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست منظور کرلی گئی جس کی سماعت 12 افروری سے سپریم کورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی کی درآمد میں بالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر کی تھی۔

درخواست میں شیخ رشید احمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایل این جی درآمد میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیاں کی گئیں لہذا عدالت ایل این جی معائدے کو کالعدم قرار دیتےہوئے شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ایل این جی کیس کوسپریم کورٹ میں بےنقاب کرنےجارہےہیں‘ شیخ رشید

درخواست کی سماعت 12 فروری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپریم کورٹ میں کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے ایوان کی سربراہی کا منصب شاہد خاقان عباسی کو سونپا تھا جنہوں نے ایوان سے رائے شماری میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو شیخ رشید نے اُن کے خلاف ایل این جی کیس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی درخواست گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان کو اندر کراؤں گا، شیخ رشید

یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 ستمبرکوعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان عباسی کو اندر کراؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ثابت کروں گا شاہد خاقان ایل این جی میں پارٹنر ہیں، ثابت نہ کرسکا تو سیاست سے دستبردار ہوجاؤں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں