ایل این جی کیس احتساب عدالت سے اسپیشل جج سینٹرل کو منتقلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے شریک ملزم حسین داود نے کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں احتساب عدالت کا 9 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس سے بری کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔ شریک ملزم حسین داؤد کی جانب سے درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے ایل این جی کیس دائرہ اختیار چیلنج ہونے پر ایف آئی اے کو بھیج دیا تھا۔