site
stats
بزنس

ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے لیے 2 معاہدے

اسلام آباد: ملک میں ایل این جی پر چلنے والے مزید بجلی گھر کی تعمیر کے لیے 2 معاہدے طے پاگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس پاور جین نے چینی انجینئرنگ فرم کے ساتھ پاکستان کے پہلے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کے لیے 2 معاہدے طے کرلیے ہیں۔

پراجیکٹ کے لیے جرمن کمپنی آلات، گیس اور تسلیم شدہ اسٹیم ٹربائن مہیا اور نصب کرے گی۔ پاور پلانٹ سے ڈیڑھ سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی اپریل 2017 سے شروع کردی جائے گی جبکہ 2018 میں بجلی کی پیداوار 220 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔

اس سے قبل قطر اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی ایل این جی معاہدے پر بھی دستخط کیے جا چکے ہیں جس کے تحت پاکستان ہر سال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top