ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

گیس سپلائی دباؤ کا شکار؟ پاکستان نے دوبارہ اسپاٹ ایل این جی مارکیٹ کا رخ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 مئی 2026): پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ملک میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے رواں ماہ 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کی جانب سے جاری ٹینڈر میں پہلا ایل این جی کارگو 12 سے 16 مئی جب کہ دوسرا 24 سے 28 مئی کے دوران فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سپلائرز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی ایل ایل نے یہ ٹینڈر ملک میں گیس کی طلب اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے جاری کیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


کراچی پہنچنے والے آئل ٹینکر میں بڑی بے ضابطگی، شامی عملے کی دستاویزات جعلی نکلیں


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں انھیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بولیوں کی منسوخی قطر سے ایل این جی سپلائی بحال ہونے کی امید کے باعث کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں