کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج
The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہنے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

کراچی کے علاقے لیاری، ملیر، لانڈھی ،کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے لیے پریشانی کھڑی کردی۔

کورنگی نمبر 5 ایریا 36 سی کی بجلی شام 4 بجے سے بند ہے، جبکہ کورنگی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

کراچی: ٹیکنکل فالٹ کی وجہ سے کئی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک فالٹ دور کرنے سے گریزاں

علاوہ ازیں ملیر، گلستان جوہر، لیاقت آباد اور پاپوش نگر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے کہا تھا کہ ایئر پورٹ سب اسٹیشن میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث بجلی کی سپلائی بند ہے۔ جبکہ کے ای ایئر پورٹ گرڈ اسٹیشن کا فالٹ ٹھیک کرنے کی ڈیڈلائن میں بار بار توسیع کر کے تاخیری حربوں سے کام لے رہی تھی۔

واضح رہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں