جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

اضافی لوڈشیڈنگ بند کرو، ورنہ نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ، اپوزیشن لیڈر کا کےالیکٹرک کو الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر بھر میں بدترین اضافی لوڈشیڈنگ کرنے پر اپوزیشن لیڈر سندھ علی خوشیدی نے کےالیکٹرک کو الٹی میٹم جاری کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اس دوران پارلیمانی کمیٹی برائے انرجی میں علی خورشیدی نے شدید گرمی میں کےالیکٹرک کی بے انتہا لوڈ شیڈنگ کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کیا اور کےالیکٹرک کو 10 دن کی مہلت دی۔

اپوزیشن لیڈرسندھ علی خورشیدی نےکراچی کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اضافی لوڈشیڈنگ بند کرو، ورنہ نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ۔

طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کیسے تبدیل ہوا؟ اراکین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم

انھوں نے الٹی میٹم دیا کہ کےالیکٹرک عوام کی برداشت کا امتحان نہ لے، اضافی لوڈشیڈنگ بندنہ ہوئی توسخت ایکشن ہوگا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی نااہلی برداشت نہیں عوام کا مقدمہ ہرفورم پر لڑیں گے۔

وفاقی حکومت کا کےالیکٹرک کے ٹیرف کیخلاف اہم اقدام

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں