اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران سوا دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا گیا اور بجلی ڈیڑھ روپیہ مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے ترجمان نے بجلی کی پیداواری لاگت اور صارفین کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کے حوالے سے اہم اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جولائی تا فروری بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 46 ارب روپے کا ریلیف پہنچایا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن مہنگا ہونے کے باوجود بہتر حکمت عملی سے بجلی کی قیمت میں 71 پیسے کمی لائی گئی۔

بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان

ترجمان پاور ڈویژن نے واضح کیا کہ حکومت کو اس وقت ‘پیک آورز’ میں بجلی کی کھپت میں اضافے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اس صورتحال سے نمٹنے اور مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان روزانہ اوسطاً سوا دو گھنٹے بجلی بند (لوڈ مینجمنٹ) کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر یہ لوڈ شیڈنگ نہ کی گئی تو بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ تک مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مقامی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی جس سے فی یونٹ قیمت میں 80 پیسے اضافے کو روکا گیا۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر بروقت انتظامی اقدامات اور ترسیلی نظام میں بہتری نہ لائی جاتی تو بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا تھا۔

تاہم، فرنس آئل کا استعمال محدود کرنے کے باوجود صارفین کو 1.5 روپے فی یونٹ اضافے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

پاور ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ اگر کمرشل مارکیٹس کو وقت پر بند کر دیا جائے تو بجلی کی طلب میں کمی لا کر قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مزید روکا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے اطمینان دلایا کہ عالمی حالات کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار مستحکم اور قومی ضرورت کے مطابق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں