پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کویت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ ایندھن کی فراہمی میں خلل بتایا جاتا ہے۔

خبر رساں ایجنیسی کونا کے مطابق گزشتہ روز کویت کے کئی رہائشی اور صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی جب جب کہ بجلی پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ مصروف اوقات میں صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک بجلی کم استعمال کریں۔

بجلی کی بندش گزشتہ روز گیس کی سپلائی میں خلل کے باعث ہوئی جس سے الصبیہ اورالدوحہ الغربیہ الیکڑک پاور اسٹیشن میں کئی پاور یونٹس اور ڈی سیلینیشن پلانٹس اور کچھ پاور اسٹیشنز بند ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال کویت میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اتوار کو کویت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ ہیٹ ویو کے باعث یہ گرمی 53 ڈگری سینٹی گریڈ کے مساوی محسوس کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں