لاہور : ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا اور مجموعی شارٹ فال نوہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کابحران شدت اختیارکرگیا اور بجلی کا مجموعی شارٹ فال9ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی طلب24ہزارجبکہ رسد15ہزارمیگاواٹ ہے۔
بڑےشہروں میں بجلی کی لوڈشیدنگ 10 گھنٹے اور دیہات میں 15گھنٹےتک ہوگئی ، جس نے شہریوں کا جینا دو بھرہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کا سسٹم بھی اوورلوڈڈ ہوگیا ہے ، اس وقت لیسکو کا شارٹ فال 1500سو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، اوورلوڈنگ کے باعث شہر کے کئی گرڈ اسٹیشن بند ہے اورمتعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کا کوٹہ3400میگاواٹ رہ گیا جبکہ طلب 4900 میگا واٹ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فنی خرابی کے باعث گڈو تھرمل پاورپلانٹ کے پانچ یونٹ ٹرپ کر گئے، جس کے باعث سبی اور شکارپور کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم مرمتی کام جاری ہے۔