سیالکوٹ : بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بٹل سیکٹر کے گاؤں عالم کا رہائشی غلام نبی بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں ، بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، جس سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں عالم گاؤں کا رہائشی غلام نبی شدید زخمی ہوگیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سےدشمن کا توپخانہ خاموش ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شمس شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ نوستمبر کو پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا تھا، جس میں بھارتی وزیرِ داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہ کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم اگلے ہی روز بھارتی فورسزکی جانب سےایل اوسی کی خلاف ورزی کی گئی۔