سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈرفورس نے نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کا نشانہ شہری علاقہ بنا، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ڈی جی رینجرز پنجاب کی سربراہی میں ایک وفد نے بھارت کا دورہ کرکے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ دونوں ممالک میں اتفاق ہوا تھا کہ سرحدوں پر فائر بندی کی جائے گی اور بھارتی فورسز پہلی گولی نہیں چلائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے فائر بندی کے معاہدے خلاف ورزی کی ہے۔