بھمبر: بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے نتیجے میں بھارتی فوجیوں کی چار چیک پوسٹیں تباہ اور پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فوجیوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعات مسلسل جاری ہیں، فائرنگ بلااشتعال کی جاتی ہے جس میں معصوم افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق آج بدھ کو ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر پاک فوج نے جوابی فائرنگ کی۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
یہ پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی
Comments
- Advertisement -