ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بھارت کی ایل اوسی پرفائرنگ، خاتون شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پر سیز فائرکی خلاف ورزی عمل میں‌ آئی ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، ایک زخمی ہوگئی، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر شدید گولا باری کی گئی ہے۔

پاک فوج کے مؤثر جواب کے بعد دشمن کا توپ خانہ خاموش ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور کیرالاسیکٹر پر معصوم شہریوں کو اپنی فائرنگ نشانہ بنایا۔

- Advertisement -


مزید پڑھیں: بھارت نے 178 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر


فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں