لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی

روالپنڈی: بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  چیری کوٹ سیکٹر پر  بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی درندگی سے 8 سالہ بچہ خیام زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر اور جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

سیالکوٹ سیکٹر میں ایک اور شہری بھارتی درندگی کا نشانہ بن گیا

واضح رہے کہ تین روز قبل بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے باعث سکھیال گاؤں کو نشانہ بنایا گیا، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی صورت میں محمد حنیف نامی شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زاید مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفترِ خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں