پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پنجاب رینجز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج نے چناب رینجرز کی خالد پوسٹ کی جانب فائرنگ کی تو پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی عروج پر ہے، جس پر پاکستان نے مختلف فورمز پر آواز بھی اٹھائی،  پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پراحتجاج اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں