راولپنڈی : لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور معصوم پاکستانی شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب بٹل سیکٹر میں واقع قصبے دہربزاری کا رہائشی تیس سالہ محمد اخترہفتے کی شام بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد اختر دریائے پونچھ سے مٹی نکال رہا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کئی ماہ سے جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔