سیالکوٹ : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی سورماؤں نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، بھارتی فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جس سے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جس میں بتدریج تیزی آرہی ہے۔
جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔