راولپنڈی: پاکستان نے بھار ت کی جانب سے مسلسل سرحدی اشتعال انگیزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے مبصر گروپ سے احتجاج کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پراقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین سے احتجاج کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے احتجاجی نوٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کافوجی مبصرگروپ بھارتی اشتعال انگیزی کانوٹس لے۔
نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج شہری املاک کو نشانہ بنارہی ہے، فوجی مبصرین کو بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 4 اگست کوکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری شہید اور22 زخمی ہوئے تھے۔