کراچی / پشاور : سندھ اور خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کراچی میں ایم کیوایم پاکستان پہلے اور پیپلزپارٹی نے دوسرے نمبرپر رہی۔ ملیرمیں آزاد امیدوار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہرا دیا، قائم علی شاہ کےحلقے خیرپور میں بھی پیپلز پارٹی کو شکست ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔
کراچی اور خیرپور میں اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ ملیر اور سابق وزیراعلٰی سندھ کے حلقے میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہاں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔
سندھ اور خیبر پختون خوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی سب زیادہ نشستیں ہیں۔ پیپلزپارٹی چار سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی، اےاین پی اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی جبکہ ضلع ملیر میں بڑا اپ سیٹ ہوا۔
ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عرفان احمد ہار گئے۔ آزاد امیدوار اسد عبدالرسول نے بازی مارلی۔ سکھر یوسی نو راجہ میں کونسلر کی نشست پرآزاد امیدوارآدم خان کامیاب نے میدان مار لیا۔
سوات یوسی سنگوٹہ دنگرام میں اے این پی کے سلطان روم جیت گئے، مردان میں یوسی ڈاگئی سے پی ٹی آئی کے شاہ زیب اور یوسی طورو سے اے این پی امیدوار ڈسٹرکٹ ممبر بن گئے۔
مردان میں پولیس کی موجود گی میں پولنگ کے دوران فائرنگ ہوئی۔ پولنگ ایجنٹوں کی تکرار پر گولیاں چلیں اور ملزمان فرار ہوگئے۔ عمرکوٹ میں پولنگ اسٹیشن مٹھوراجڑ پر ہنگامے کے بعد تین افراد گرفتار کرلیے گئے۔